کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس چوکی کے قریب دو زور دار دھماکوں سے علاقہ لرز اٹھا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کی قمبرانی روڈ کے انگوری باغ علاقے میں آج صبح پولیس چوکی کے قریب وقفے وقفے سے دو دھماکے ہوئے جن میں کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔
پولیس اہلکاروں نے بتایا، “پہلا دھماکا پولیس چیک پوسٹ کے قریب ایک آئی ای ڈی (بارودی سرنگ) کے ذریعے کیا گیا۔” انہوں نے مزید کہا کہ “دوسرا دھماکا ایک موٹر سائیکل میں ہوا جو بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی گاڑی کے قریب کھڑی تھی، جو پہلے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کر رہی تھی۔”
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سی ٹی ڈی کے اہلکار جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر رہے ہیں۔