ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور گردونواح ، لورالائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔