|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2025

کوئٹہ : ہوشاب کے علاقے میں مارٹر حملے میں زخمی ہونے والی بچی دم توڑ گئی۔

حملے میں 5 بچیاں زخمی ہوئی تھیںجاں بحق ہونے والی بچی کے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں، عزیز و اقارب نے ایم 8 سی پیک روڈ پر احتجاجی دھرنادیکر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کیچ کے علاقے ہوشاب میں فائر ہونے والا مارٹر گولہ آبادی میں گرنے سے 5 بچیاں زخمی ہوگئی تھیں

جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا

جن میں سے زخمی بچی یاسمین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملی راکٹ حملے اور بچی کی ہلاکت کے بعد اس کے اہلخانہ ، عزیز و اقارب اور علاقہ کی خواتین نے ایم ایٹ شاہراہ کو ہوشاب کے مقام پر بلاک کرکے دھرنا دے دیا

جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی دھرنے میں شریک خواتین اور بچوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات درج کررکھے تھے۔