کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر عوام متحد ہوں تو ان کے مینڈیٹ پر کوئی شب خون نہیں مار سکتا
کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بلوچ ، پشتون ، ہزارہ ، سیٹلرز بی این پی کے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنائیں گزشتہ عام انتخابات میں جس طرح فارم 47کے ذریعے عوامی مینڈیٹ پر شب خون ما ر کر غیر سیاسی لوگوں کو بلوچستان پر مسلط کیا گیا اس کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں بدامنی ، بے روزگاری ، کرپشن ، تعلیم کے حصول کے دروازے طلباپر بند کرنے سمیت دیگر مسائل فارم 47کے حکمرانوں کے تحفے ہیں
جنہوں نے اہل بلوچستان کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانے ، لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت تمام مسائل کے حل کی جدوجہد کر رہی ہے
موجودہ نام نہاد غیر سیاسی لوگوں کے دور میں جس طرح بلوچستانی عوام پر روزگار کے دروازے بند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کئی مسائل میں الجھا دیا گیا ہے تاکہ عوام کی توجہ حقیقی مسائل کی جانب راغب نہ ہو بیان میں اہل بلوچستان سے اپیل کی گئی کہ وہ رواں ماہ ہونے والے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو کامیاب کر کے قوم وطن دوستی کا ثبوت دیں۔