|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2025

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سردار فرید اللہ دومڑ، اراکین مرکزی کمیٹی عبدالمالک پانیزئی، ملک محراب خان کاکڑ، سلطان کاکڑ ،صوبائی فنانس سیکرٹری عبداللہ ترین، ضلعی صدر عبد الخالق دمڑ، جنرل سکرٹری امین اللہ پانیزئی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زیارت کا صنوبر جنگل جو دنیا کا دوسرا بڑا صنوبر کا جنگل ہے

اس کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے گیس کمپنی اور حکومتی نااہلی کی وجہ سے چار سال سے زیارت کے عوام سردی سے تڑپ رہے ہیں ھائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوتا ہیصرف زیارت شہر میں افسروں اور سول و فوجی حکام کو سہولت حاصل ہے

عوام کو یہ حق حاصل نہیں اس مسلے کا فوری حل نکالا جائے ورنہ سیاسی پارٹیاں عوام کے ساتھ ملکر ہر قسم کا احتجاج کرینگے زیارت پہلے سے ہی دہشت گردی اور عدم تحفظ کا شکار ہے لہذا ہمیں یہ اقدامات اٹھانے سے پہلے اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ہمارے جمہوری جہدوجہد کو دوسری طرف مائل کرنے سے پہلے یہ مسئلہ حل ہو جائے ورنہ تمام زمہ داری حکومت انکے نمائندوں اور گیس کمپنی پر عائد ہوگا۔