کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کانسٹیبلری میں 150 جوانوں کی سو فیصد میرٹ پر بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا، دہشت گردوں کے بیانیہ کو کچلنے کے لئے سمارٹ کائنیٹیک آپریشن کے ساتھ گڈ گورننس کا ماڈل فراہم کرنا ناگزیر ہے،
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پرایک پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت سیکیورٹی اور گڈ گورننس دونوں محاذوں پر بھرپور پیش رفت کر رہی ہے،سربراہ بلوچستان پولیس محمد طاہر کو شاباش ،بلوچستان کانسٹیبلری میں میرٹ پر بھرتیاں خوش آئند ہیں۔