|

وقتِ اشاعت :   June 8 – 2016

کوئٹہ:  کوئٹہ کے سر کاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں ماہ رمضان المبارک میں بھی ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ڈاکٹروں کے ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہڑتال کے باعث سرکاری ہسپتالوں کے اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بھی بند ہو گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات تسلیم نہ ہو نے تک رمضان المبارک میں بھی ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ مندوخیل او رترجمان ڈاکٹر یاسر خوستی نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے مسائل حل کر نے میں سنجیدہ نہیں ہے اور ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم مزید سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو جائے حکومت کے پاس اتنے وسائل ہے کہ وہ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات تسلیم کرے دریں اثناء کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہڑتال کے باعث سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہو گئے اور ہسپتالوں کے وارڈوں میں مریضوں کا علاج متاثر ہو رہا ہے سول ہسپتال میں داخل مریضوں کے لواحقین نے کمانڈر سدرن کمانڈ بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ مریضوں کا خیال رکھتے ہوئے ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کئے جائے ڈاکٹروں اور حکومت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات پیش آرہی ہے ۔