|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2025

کوئٹہ :بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے نئے سال 2026 کے آغاز پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک پیغام میں میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ سال 2025 میں مجموعی طور پر بلوچستان اور پورے ملک کے حالات میں بہتری دیکھنے کو ملی جبکہ انہیں سال 2025 میں کچھ مثبت اور کچھ تلخ تجربات کا بھی سامنا کرنا پڑا، صوبائی وزیر نے کہا کہ کامیاب انسان وہ ہے

جو اپنے حالات و واقعات سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل کی بہتری اور خوشحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں کرے، انہوں نے کہا کہ نئے سال کی آمد پر ہمیں اپنے اس عزم کی تجدید کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی ذات اور اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر ملک و قوم اور صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،

میر محمد صادق عمرانی نے دعاء کی اللہ پاک سال نو 2026 کو امت مسلمہ اور خصوصاً بلوچستان و پاکستان کیلئے امن، ترقی اور خوشحالی کا سال بنائے تاکہ ہمارا ملک پورے خطے میں افق کے چاند کی طرح روشن ہوکر پیام امن و سلامتی کا مرکز بن سکے۔