کوئٹہ : بلو چستان کی قومی شاہراہوں پرگزشتہ روز نئے سال کے دوسرے روز 52 ٹریفک حادثات میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 66 سے زائد زخمی ہوئے۔
میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال کے دوسرے روز بلوچستان کی قومی شاہراہوں جس میں قومی شاہراہ این 25خضدار پر16ٹریفک حادثات کے نتیجے میں22 افراد زخمی ہو ئے اسی طرح این 50ژوب پر15ٹریفک حادثات میں22افراد زخمی ہو ئے ۔
این 25 لسبیلہ پر4ٹریفک حادثات کے نتیجے میں1شخص جاںبحق جبکہ4افراد زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ این25پشین، این65 سبی اور ایم8دشت پر 6 حادثات کے نتیجے میں10 افراد زخمی ،این25وندر، این40نوشکی اور این10گوادر پر4حادثات کے نتیجے میں6افراد ایم8کیچ، ایم85پنجگور کے مقام پر2حادثات کے نتیجے میں2افراد زخمی ہو ئے۔ نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔