کوئٹہ+اندرون بلوچستان : پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے، مظاہروں کااہتمام مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے کی، تفتان میں ہونیوالے مظاہرے میں ڈرون حملے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور محمد عظیم کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔احتجاج میں شریک افراد نے امریکی ڈرون حملے کو پاکستان کی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی جارحیت کا نوٹس لیں۔ کوئٹہ کے علاوہ ڑوب، پشین، ہرنائی، لورالائی، دکی، مستونگ، قلات، خضدار، حب، نوشکی، پنجگوراور سبی سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں جمعیت علمائے اسلام، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، متحدہ محاذ بلوچستان سمیت مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں، سول سوسائٹی کی تنظیموں نے ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا۔ حب میں اقلیتی برادری نے ریلی نکالی۔ تفتان میں نکالی گئی احتجاجی ریلی اور مظاہرے میں نوشکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور محمد عظیم کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستانی خودمختاری پر مسلسل حملہ آور ہیں۔ امریکہ پاکستانی خود مختاری اور سالمیت کا احترام کریں۔ محمد عظیم کے بھائی محمد قاسم کا کہنا تھا کہ ان کا بھائی بے گناہ تھا ، عالمی برادری اور حکومت پاکستان ان کو انصاف فراہم کریں،پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف وڈھ میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد، امریکہ مردہ باد ریلی وڈھ کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی وڈھ پریس کلب پہنچی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں امریکہ مردہ باد پاکستان زندہ باد امریکی ڈرون حملے نامنظور اور امریکہ کا جو یار ہے وہ پاکستان کا غدار ہے کے پلے کارڈ تھے اور وہ امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کر ہے تھے احتجاجی ریلی سے میر جاوید احمد مینگل ،محمد یعقوب مینگل،میر عبدالرحمن مینگل اور ظہور احمد مینگل نے خطاب کیامقررین نے کہا کہ پاکستان میں امریکہ کے ڈرون حملہ ناقابل برداشت ہے، پاکستان ایک اسلامی ریاست اور خود مختیار ملک ہے۔اپنے وطن کے اوپر امریکی ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں امریکہ بھارت اور دیگر دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی مہم جوئی کاارادہ کررہے ہیں،بلوچستان میں امریکن ڈرون حملے کے خلاف جمعہ کو مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں واسکولوں کے طلباء اور سول سوسائٹی کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی آزادی چوک سے نکلی ریلی کے شرکاء شاہراہوں سے ہوتے ہوئے قومی شاہراہ پر علامتی دھرنا دیا اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں پر مقررین نے جماعت اسلامی کے اسلم گزگی ،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے منیر احمد زہری پاکستان مسلم لیگ (ن) بشیر احمد جتک جمہوریہ عدل کرخ کے راہنما حافظ شفیع محمد اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے راہنماء نورالدین چھٹہ انجمن معذوران کے حافظ عبدالرازق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری پر ایک بڑا حملہ ہے سیاسی و عسکری قیقدت نے ڈرون حملے کے خلاف جو موقف اختیار کیا ہے وہ قابل تعریف ہے پاک فوج کی جرات مندانہ اقدامات اور آپریشن ضرب عضب سے ملک میں و امان قائم ہوا ہے اور پاکستانی قوم امریکی ڈرون حملے کے خلاف ملک کے سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ہیں مقررین نے کہا کہ ڈرون حملے سے پاک امریکہ تعلقات پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے جب کہ افغان امن عمل بھی متا اثر ہوگا سیا سی و عسکری قیادت کا ایک پیج پر ہونے سے ملکی سلامتی کے خلاف سازشیں دم توڑ چکی ہیں ،پنجگور نوشکی میں امریکی ڈرون حملے کے خلاف ریلی اور مظاہرہ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں امریکی ڈرون حملے کے خلاف گورنمنٹ ڈگری کالج پنجگور سے ایک ریلی نکلا گیا جس میں مختلف پارٹیوں سول سوسائیٹی اور طلباء نے شرکت کی بازار کے مرکزی چوک پر ریلی کے شرکاء نے مظاہرہ کیا اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کرکے امریکی پرچم نذر آتش کیا انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے ہماری خودمختیاری کے خلاف ہیں جسے کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ڈرون حملے کے خلاف نوٹس لے بعد ازاں ریلی کے شرکاء پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے ، بلوچستان میں امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے میں بے گناہ شہری کی ہلاکت کے خلاف سول سوسائٹی و اہلیاں سبی کی جانب سے احتجاجی ریلی میونسپل کمیٹی سبی کے سامنے سے چےئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال کی زیر قیادت نکالی گئی جس میں سینکڑون کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی احتجاجی ریلی مختلف شاہر اہوں سے ہوتی ہوئی بلوچستان چوک پر احتجاجی جسلہ عام کی صورت اختیار کرگئی احتجاجی جلسہ عام سے ملک قائم الدین دہپال ۔ کونسلر خرم حفیظ ، میر اللہ داد جتوئی۔ملک اکبر خان ، اللہ بخش کے علاوہ دیگر عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بے گناہ شہریوں کو ڈرون حملے سے شہید کرنا قابل مذمت ہے امریکہ نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے پاکستان کو استعمال کیا اور ملک میں سازش کے تحت دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھا بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار امریکہ نے ڈرون حملہ کیا جس کی ہم ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کی ڈیرہ مرادجمالی میں پاک فوج اورآئی ایس آئی کے حق میں ریلی ،ڈراؤن حملے کے خلاف پریس کلب کے سامنے نعرے بازی ریلی پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء میر سنجرخان جمالی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی پر پریس کلب پہنچی جہاں ریلی کے شرکا کے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اورپاک فوج کوسلامی دی ریلی کے شرکاء نے پاکستان اورپی ٹی آئی کے جھنڈے اوربینرزاٹھارکھے تھے ریلی کے شرکا نے امریکی ڈراؤن حملے کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میر سنجرخان جمالی،کامریڈقربان منگی،جہانزیب جمالی، جہانگیرمنگی نے کہاکہ پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے پوری قوم پاک فوج پر اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیارہیں، ڈھاڈر میں پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزرسردار یار محمد رند اورچئیرمین ضلع کونسل کچھی میر سردار خان رند کی ہدایت پر نوشکی میں امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اوراحتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت میر حبیب رند ، میونسپل کمیٹی ڈھاڈر کے چئیرمین سید محمد علی شاہ، وڈیرہ علی احمد رند اور حاجی ریاض رند نے کی ۔سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی جلوس میں ریلی دفتر ضلع چئیرمین کچھی کے دفتر سے نکالی گئی جس میں مظاہرین نے امریکہ مخالف پلے کارڈز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے ریلی میں ہندو پنچائیت،انجمن تاجران ،کرسچن کمیونٹی ،کے علاوہ سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی شاہی چوک رندعلی بازار سے ہوتی ہوئی ڈھاڈر بائی پاس پہنچی اس موقع پر مظاہرین نے امریکی پرچم اور صدر کے پتلے نذر آتش کئے، نوشکی میں ڈرون حملہ اور پاکستان میں امریکی مداخلت کیخلاف مچھ کے شہریوں بلدیاتی کونسلراں نے وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی مچھ مولاناعبدالصمد شاہوانی اور قبائلی رہنماء حاجی تاج محمد سمالانی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی ریلی مچھ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈاکخانہ چوک مچھ پہنچا جہاں احتجاجی ریلی جلسہ میں تبدیل ہوگئی شرکاء نے امریکہ مردہ باد پاکستان میں امریکی مداخلت بند کرو کے نعرہ بازی کی اور امریکی صدر اوبامہ کے پتلا و امریکی پرچم کو نذر آتش کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے نوشکی میں امریکی ڈرون حملہ کو ملک کی سلامتی و مختیاری کیخلاف قرار دیا انھوں نے عسکری قیادت کیجانب سے امریکہ کو دو ٹوک الفاظ میں جواب دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی بادشاہت مزید برداشت نہیں کیا جائیگا احتجاجی مقررین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرکے اقوام متحدہ میں احتجاج کرے ،پاکستان سنی تحریک اوستہ محمد کی جانب سے صوبائی صدر محمد علی جتک کی قیادت میں اپنی آفیس سے ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ریلوے پھاٹک پر پہنچے جہاں پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر محمد علی جتک،محمد افضل دایو،عبدالکریم گشکوری،حاکم علی جتکاور عمران علی سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خود مختیار اور اسلامی ملک ہے جوکہ کسی بیرونی ممالک کی مداخلت قابل شرم عمل ہے انہوں کہا کہ امریکہ دہشت گرد ی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ عالمی اور اقوام متحدہ کے قوانین کے خلاف ورزی کرتے ہوئے پایکستان کی حدود میں باربارحملے کر رہے ہے حکومت وقت کی خاموشی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن پاکستان سنی تحریک ایسے ہتھکنڈوں کی وجہ سے خاموش نہیں بیٹھے گی ہم چیف آف آرمی اسٹاف مرد مجاہد راحیل شریف سے مطالبہ کرتے ہے کہ امریکہ کی دہشت گردی کو روکا جائے بلوچستان کے سرحدی علاقے نوشکی میں امریکی ڈروں حملے کے خلاف سرحدی شہر چمن میں مختلف سیاسی ومذہبی پارٹیوں اور سول سوسائٹی پاسبان وطن کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی ٹرنچ روڈسے شروع ہو کرفلسطین چوک پرجلسہ کی شکل اختیار کرگیا مظاہرین نے فلسطین چوک پر دھرنا دیتے ہوئے امریکی پرچم کو بھی نظرآتش کیا جلسے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے روز نوشکی میں امریکی ڈرون حملہ قابل مذمت ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کیخلاف چاغی بازار میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیاگیا، اور ریلی نکالی گئی ، اس دوران شدید نعرے بازی بھی کی گئی، مظاہرین سے سردار عبداللہ سنجرانی عبدالطیف خان، محمد گل اور نور احمدسمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے کوکھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعہ افسوسناک ہے، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کیونکہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختاری ملک ہے، ڈرون حملے ملکی سالمیت پر حملہ ہے، اہل گوادر کی جانب سے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کیخلاف سیرت النبی ؐ چوک گوادر پر زبردست احتجاجی مظاہرہ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی ضلع گوادر سعید احمد بلوچ ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بابو گلاب اور جماعت اسلامی کے پریس سیکرٹری یونس حسن نے کہا ہے کہ سرزمین پاکستانپر ملکی اور غیر ملکی سازشوں کو شدید خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ ممالک بھارت بلوچستان میں براہ راست مداخلت کررہا ہے، انڈیا کے ایجنٹ کی گرفتاری اس بات کی ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون حملہ کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے