|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2026

کوئٹہ:  معروف گلوکار روباب بگٹی نے صوبائی وزیر کے بیٹے کے تشدد کے معاملے پراپنا ویڈیو بیان جاری کردیا۔

ویڈیوبیان میں گلوکار روباب بگٹی نے کہا کہ عمرانی قبیلے کے سفید ریش اور معززین چل کر میرے پاس آئے قبائلی روایات کو مدنظر رکھتے ہوے بلال عمرانی کو معاف کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صلح کیلئے کوئی شرائط نہیں رکھی معذرت کیلئے ویڈیو پیغام جاری کرنے کا کہا ہے۔