کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ ممبر مرکزی کمیٹی ڈاکٹر رمضان ہزارہ عیوض علی کی قیادت میں کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن مری آباد کے کارکنوں اور عوام کا سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ ہیڈ آفیس کے سامنے گیس کی عدم فراہمی کے خلاف بھرپور احتجاج و دھرنا ۔
نیشنل پارٹی کے احتجاجی مظاہرے سے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حء بلوچ ایڈووکیٹ ڈاکٹر رمضان ہزارہ عیوض علی ودیگر سیاسی سماجی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے کوئٹہ کی شدید سردی کے موسم میں کوئٹہ شہر میں گیس کی عدم فراہمی عوام کے ساتھ کمپنی کا ظالمانہ سلوک کے مترادف ہے خصوصاً ہزارہ ٹاؤن مری آباد سریاب سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی کمپنی کی طرف سے شجرہ ممنوع بن چکی ہے
جس کہ باعث بلوچستان سمیت کوئٹہ کے عوام اور معصوم بچوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے ۔ صوبائی جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ ڈاکٹر رمضان ہزارہ و دیگر مقررین نے دوران خطاب کہا کہ اگر سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئیٹہ میں عوام کو گیس فراہمی یقینی نا بنائی تو نیشنل پارٹی احتجاج کا یہ سلسلہ پورے بلوچستان میں پھیلانے کے لیئے آئندہ لائحہ کا عمل تیار کرے گی اور ہم کسی صورت عوام کو اس سردی کے موسم میں سوئی گیس کمپنی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔
احتجاجی مظاہرے کہ دوران جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کی طرف سے گفت شنید کے لیئے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر رمضان ہزارہ سے رابطہ کیا جس پر صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ کی قیادت میں ڈاکٹر رمضان ہزارہ عیوض علی کشتمند پر مشتمل تین رکنی کمیٹی نے جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی کوئیٹہ راحیل ملک اور ان کی ٹیم کے ساتھ کوئٹہ کی عوام کو گیس کے حوالے سے درپیش مسائل کے حوالے سے نیشنل پارٹی کی صوبائی قیادت نے مذاکرات کئے اور جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی کے سامنے کوئٹہ کی عوام کو گیس کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا
اور ان آفیسران کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا جن کی پیشہ ورانہ خدمات میں کوتاہی اور لاپرواہی پائی گئی ہے مذاکرات میں جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی راحیل ملک نے تسلیم کیا کہ آپ کہ مطالبات جائز اور قانونی ہیں کمپنی آپ کہ مسائل کو فی الفور حل کرنے کی یقین دہائی کراتی ہے اور ہر ممکن کوشش ہوگی کہ کوئٹہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل ہزارہ ٹاؤن مری آباد سریاب سمیت دیگر علاقوں میں حل کئے جائیں گے یا ان میں زیادہ سے زیادہ کمی لائی جائے گی تاکہ عوام کو سردی کہ موسم میں تکلیف نا ہو اور ان آفیسران کی بھی جواب طلبی کی جائے گی
جو کوئٹہ میں گیس کمپنی کی طرف سے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے فرائض انجام دینے میں ناکام رہے ہیں اور ان کی جگہ عوام کی خدمت کرنے والے آفیسران کو فرائص سر انجام دینے کی ذمہ داری دی جائے گی جس پر نیشنل پارٹی کی صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ ڈاکٹر رمضان ہزارہ نے کامیاب مذاکرات پر جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی راحیل ملک اور ان کی ٹیم کے افراد کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی وضاحت کی کے نیشنل پارٹی بات چیت سے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے اور عوام کہ بنیادی حقوق پر ھمیشہ سیاسی جمہوری راستہ اختیار کرنے کی قائل ہے۔