کوئٹہ:خضدارکے علاقے میں ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو خضدار کے علاقے وڈھ میں مسافر کوچ موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنے والی کار سے ٹکراگئی جسکے نتیجے میں 3افرادجاں بحق جبکہ 15مسافر زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں نعشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا۔