کوئٹہ: کوئٹہ میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، جہاں پارہ منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ درجۂ حرارت میں اس غیر معمولی کمی کے باعث سردی کی شدت میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ موسمِ سرما کی پہلی برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔
شدید سردی کے ساتھ ہی گیس پریشر بدستور نہ ہونے کے برابر رہا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل رہی، جس سے گھریلو صارفین بری طرح متاثر ہوئے۔
شہریوں نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ سردی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس پریشر میں فوری اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔