|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2026

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ خوراک ختم کر دیا، اشیائے ضروریہ، قیمت کنٹرول اور صارفین کے تحفظ کیلئے نیا محکمہ قائم کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی منظوری دے دی،کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو قیمتوں کے تعین اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اختیارات حاصل ہونگے۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کرے گی،نئے محکمہ کے قیام سے سرکاری اخراجات میں کروڑوں روپے کی بچت متوقع ہے۔

کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کل 974آسامیاں رکھی جائیں گی،ڈائریکٹوریٹ آف کموڈیٹی مینجمنٹ میں مجموعی طور پر 625آسامیاں ہوں گی۔