|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2016

یورو فٹبال چیمپیئن شپ 2016 میں انگلینڈ اور روس کی ٹیموں کے درمیان گروپ بی کا دوسرا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک، ایک گول سے برابر ہو گیا ہے۔

انگلینڈ اور روس کے درمیان کھیلے جانے والے اس میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کو چند مواقعے ملے لیکن کوئی بھی ٹیم فائدہ نہ اٹھا سکی۔ تاہم میچ کے 73ویں میں منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے ایرک ڈیئر نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ انگلینڈ ایک صفر سے روس کو اس میچ میں شکست دینے میں کامیاب ہو جائے گا۔ لیکن میچ کے اختتامی لمحات میں ملنے والے اضافی وقت میں روس کے کھلاڑی وزیلی برزوٹسکی نے گول کر دیا۔ اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا اختتام برابری پر ہوا۔