|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2016

کوئٹہ : بلوچی اکیڈمی کے چیئرمین عبدالواحد بندیگ نے اپنے عہدے اور اکیڈمی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ اکیڈمی کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں موجود اراکین کے سامنے پیش کیا اور طویل بحث کے بعد انتظامی کمیٹی نے اس کو منظور کرلیا اب ان کا بلوچی اکیڈمی سے کوئی تعلق نہیں رہا انہوں نے صحت کی مسلسل خرابی کی وجہ بتائی کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے علیل زور زیر علاج ہیں ان کی صحت بلوچی اکیڈمی کی مزید ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت نہیں دیتی۔