|

وقتِ اشاعت :   February 16 – 2026

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

 

گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی جانب سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشنگوئی کی گئی تھی سوموار کی دوپہر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سمیت مستونگ،نوشکی، دالبندین سمیت دیگر اضلاع اور مقاما ت پر گرج چمک ، تیز ہوائوں کے ساتھ شدید موسلادار بارش اور نوشکی کے علاوہ چاغی میں بھی بارش اور ژالہ ہوئی ژالہ باری سے زمین سفید ہوگئی اور شدید بارش کے باعث کوئٹہ سمیت دیگر مقامات پر نشیبی علاقے زیر آب آگئے او رندی نالوں میں طغیانی آنے سے لوگوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام پر آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا

 

بارش اور ژالہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا گزشتہ کئی روز سے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم گرم ہوگیا تھا کوئٹہ کے علاقوں سریاب ، ہزار گنجی سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش کے باعث سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا بارش کے باعث نالیاں بند ہونے کی وجہ سے گندگی اور گندا پانی سڑکوں اور گھروں میں داخل ہوگیا اور صفائی کی قلعی کھول دی جبکہ صفائی کرنے والے صفا کمپنی اور انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے بلند و بانگ دعوے کئے جارہے تھے بارش سے قبل اور بارش کے بعد صفائی کے اقدامات کی صورتحال کھل کر شہریوں اور حکام کے سامنے آگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *