|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2026

لیاری سے 20 روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص سمیت تین ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے زاہد بارکزئی، یاسر اور خدا بخش کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ حکام کے مطابق ملزمان کو چکرا گوٹھ کورنگی سے گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا جبکہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔ استغاثہ نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

ملزمان کی جانب سے سینیئر ایڈووکیٹ گل شیر بلوچ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی کے مطابق زاہد بارکزئی کو 27 جنوری کو لیاری میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا اور ان کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ کلاکوٹ میں درج ہے، جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں گمشدگی کی آئینی پٹیشن بھی دائر کی گئی ہے۔ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی جانب سے گزشتہ روز تینوں ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ عدالت نے استغاثہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 21 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر دے دیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *