کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر مستحق اور غریب خاندانوں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے خصوصی رمضان پیکج متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد مہنگائی کے دور میں کمزور طبقات کو سہارا فراہم کرنا ہے۔حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ رمضان پیکج کے تحت صوبے بھر میں 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندانوں کو خصوصی امداد فراہم کی جائے گی۔
اس حوالے سے میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ پیکج کی تقسیم کو شفاف اور کرپشن سے پاک بنانے کے لیے ہر ضلع میں 8 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ رمضان پیکج حقیقی مستحقین تک پہنچے اور ہر ضرورت مند خاندان کی دہلیز تک امداد کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق اس اقدام کا مقصد رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریب خاندانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے۔
Leave a Reply