|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی -36 قلات  کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے لیے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ الیکشن قبل ازیں  حکومتِ بلوچستان کی درخواست پر امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر مؤخر کئے گئے تھے۔ 

اس سلسلے  میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 10 مارچ 2026 کو منعقد  ہوگی۔ پولنگ کا عمل صبح 8:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ اس بابت، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر اور  اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر بھی تعینات کر دیے ہیں۔