سوراب کے علاقے سے 2 افراد کی نعشیں برآمد جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق سوراب کے نواحی علاقے ماراپ سے 2 افراد کی نعشیں ملی جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا دونوں نعشوں پر گولیوں کے نشان ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جن کی شناخت تیموراور غلام مرتضیٰ سکنہ ماراپ کے نام سے کی گئیں۔
نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔ دریں اثناء پنجگور کے علاقے سے نامعلوم مسلح افرا د2 افراد کو اغواء کرکے لے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نماز تراویح کے دوران نامعلوم مسلح افراد 2 افراد وہاب چتکان سے جبکہ عبدالعلیم کو خدابادان سے اسلحہ کے زور پر لے گئے مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔