انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کالعدم تنظیم سے مبینہ تعلق کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے گرفتار تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان میں زاہد بارکزئی، یاسر اور خدا بخش شامل ہیں، جنہیں گزشتہ روز چکرا گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے اور ان کا تعلق مبینہ کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان سے ہے۔
دوسری جانب ملزم زاہد بارکزئی کے وکیل گل شیر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ زاہد بارکزئی کو 27 جنوری کو لیاری میں واقع گھر سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ان کے مطابق زاہد بارکزئی کی گمشدگی کا مقدمہ کلاکوٹ تھانے میں درج ہے جبکہ بازیابی سے متعلق درخواست سندھ ہائیکورٹ میں بھی دائر کی جا چکی ہے۔
Leave a Reply