کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 19 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کی صدارت اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے کی۔ اجلاس کے آغاز پر شاعر سلمان گیلانی اور سابق سینیٹر ثریا اللہ الدین کے انتقال پر ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
اجلاس کے دوران دیوانی ضابطہ کار کا مسودہ قانون صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے ایوان میں پیش کیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا مسودہ قانون بھی ظہور بلیدی نے پیش کیا جو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔
بلوچستان سروس ٹریبیونل ترمیمی مسودہ قانون پارلیمانی سیکرٹری محکمہ نظم و نسق مجید بادینی نے ایوان میں پیش کیا، جسے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ علاوہ ازیں بلوچستان پروبیشن اینڈ پیرول کا مسودہ قانون بھی صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے پیش کیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔
Leave a Reply