|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2026

بلوچستان اسمبلی اجلاس : مکران ڈویژن گزشتہ کئی عرصے سے بدامنی کے لپیٹ میں ہے اور اغوا برائے تاوان کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اغوا کار اکثر لوکل نمبر سے کال کرکے بھتہ طلب کرتے ہیں، جس سے عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے۔ رحمت صالح بلوچ نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔

صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں آئے روز دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور امن و امان کی صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت بلوچستان اس مسئلے پر سنجیدگی سے نظر ثانی کر رہی ہے اور مکران ڈویژن سے اغوا ہونے والے شاہ نواز کو جلد بازیاب کروایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *