کوئٹہ: ایوان نے بلیدہ میں گھر پر حملے کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور کرلی، جسے ظہور بلیدی نے پیش کیا۔
ظہور بلیدی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور یہ انسانیت سوز واقعہ ایک منظم سازش کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے فتنہ ہندوستان ملوث قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
بلیدی نے کہا کہ ہندوستان نے اپنے پراسکیز کی فنڈنگ بڑھا دی ہے اور دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ہندوستان اور افغانستان کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کب تک صرف مذمت کرتے رہیں گے، جب تک سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگ متحد نہیں ہوتے، مذمت کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔
Leave a Reply