|

وقتِ اشاعت :   June 17 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد میں پٹ فیڈر کینال ربیع کینال ون وربیع کینال ٹو سمیت دیگر شاخوں سے 1350غیر قانونی ٹیوب ویل واٹر موٹر مشینوں سے بڑے پیمانے پر زرعی پانی کی چوری کا انکشاف صر ف 350ٹیوب ویل واٹر مشین محکمہ ایری گیشن اور کیسکو سے منظورشدہ ہیں ٹیل کے کسان زمیندار پینے کے پانی سے محروم مالداروں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق پٹ فیڈرکینال ربیع کینال ون ربیع کینال ٹوکے نصیرآباد کے ضلع سے داخل ہوتے ہیں تحصیل تمبو منجھو شوری تک با اثر زمیندار نے پانی کیلئے 1350 بڑی بڑی بجلی کی موٹر یں لگا کر ہزاروں کیوسک پانی یومیہ چوری کیا جا رہا ہے جس سے میر حسن پوائنٹ سے لیکر منجھو شوری کے علاقوں تک پٹ فیڈر کینال ربیع کینال ون ربیع کینال ٹو پر زرعی پانی محکمہ ایریگیشن کے آفیسران کی سر پرستی میں پانی چوری کرنے کا سلسلہ زور شور سے ہونے کی وجہ سے مختلف کینالوں کے ٹیل کے کاشتکار زمیندار زرعی پانی سے محروم زرعی اراضی بنجرز ہونے کی وجہ سے مجبور بڑے پیمانے پر مالداروں نے علاقے سے نقل مکانی شروع کردی ہے ذرائع کے مطابق 1350زرعی ٹیوب ویلوں موٹر پمپوں میں سے 350محکمہ ایری گیشن اور کیسکو سے بجلی کی منظوری لی گئی جس سے نہ صرف ہزاروں کیوسک زرعی پانی بلکہ یومیہ ہزاروں یونٹ بجلی کے بھی چوری کیئے جا رہے ہیں جس سے محکمہ ایرگیشن اور کیسکو بلوچستان کو ماہانہ لاکھوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے نصیرآباد میں ہر دو گھنٹوں کے بعد دو گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے زرائع نے مزید بتایاکہ زرعی غیر قانونی ٹیوب ویلوں کے خلاف کارروائی کی جائے تو نہ صرف ٹیل کے کسانوں زمینداروں کو پانی مسیئر ہوگا بلکہ علاقے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا بھی خاتمہ ممکن ہو جائے گا ۔