|

وقتِ اشاعت :   June 17 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ نے افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے کے الزام میں گرفتار سرکاری آفیسر رفیق ترین کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے انہیں پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عیوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ رفیق ترین نے ولی محمد عرف اختر منصور کے شناختی کارڈ کی تصدیق کی تھی۔ اس وقت وہ چمن میں تحصیلدار کے عہدے پر تعینات تھے۔ جبکہ ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری سے قبل وہ اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر تعینات تھے۔