|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2026

کویت کی سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی کے مطابق، ایک ڈرون نے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد ملازمین ’معمولی زخمی‘ ہوئے ہیں جبکہ مسافر عمارت (پیسنجر ٹرمینل) کو ’محدود مادی نقصان‘ پہنچا ہے۔

سول ایوی ایشن کے سرکاری ترجمان، عبداللہ الراجحی نے بتایا کہ حکام نے فوری طور پر ’منظور شدہ ہنگامی طریقہ کار‘ پر عمل درآمد شروع کر دیا، جس کے تحت واقعے پر قابو پایا گیا اور جائے وقوعہ کو محفوظ بنا لیا گیا ہے۔