پنجگور: پنجگور کے علاقے میں ایرانی تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ لگنے سے 3افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پیر کو پنجگور کے علاقے ناگ میں ایرانی تیل سے لوڈ دو گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں جھلس کر3افرادجاں بحق ہوگئے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیںاورامدادی کارروائیاں شروع کردیں ریسکیو ٹیموں نے نعشیں ہسپتال منتقل کردیں۔پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے
Leave a Reply