|

وقتِ اشاعت :   5 days پہلے

کوئٹہ: کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے سریاب مل میں صدام پھاٹک کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد یعقوب اسکی بیوی سکینہ اور ایک بچہ شایان جاں بحق ہوگئے ۔

 

واقعہ کے بعد مسلح افراد فرارہوگئے ۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *