|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماوں نے کہا ہے کہ پارٹی کا بنیادی مقصد روزِ اول سے عوام کی خدمت، جمہوری اقدار کا فروغ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے عملی جدوجہد رہا ہے پی بی 36 قلات میں 10 مارچ کو 7 پولنگ اسٹیشنز پر عوام ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی ترجمان اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے

 

ان خیالات کا اظہاربلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنماءاور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، مرکزی صدر وفاقی وزیرنوابزادہ خالد خان مگسی اور مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ صوبائی صدر سردار صالح بھوتانی ،صوبائی سیکرٹری جنرل مٹھاخان کاکڑخواتین ونگ کی صوبائی صدر فرح اعظیم شاہ سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنماوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کی انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اس وقت قومی اسمبلی، سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی میں نمائندگی رکھتی ہے اور پارٹی قیادت نے ہمیشہ ایوان کے اندر اور باہر عوامی مسائل کے حل، صوبے کے حقوق کے تحفظ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے موثر کردار ادا کیا ہے

 

پارٹی کارکنان اور عہدیداران جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور ہر مشکل مرحلے میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر 10 مارچ کو ہونے والی ری پولنگ کے لیے پارٹی نے بھرپور تیاری مکمل کرلی ہے کارکنان اور عہدیداران دن رات محنت کرکے انتخابی مہم کو کامیاب بنا رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ قلات کے عوام ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے میر ضیاءاللہ لانگو کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے انہوں نے کہا کہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بطور عوامی نمائندہ نہ صرف اپنے حلقہ انتخاب بلکہ پورے بلوچستان کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

قلات اور خالق آباد سمیت مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پارٹی قیادت عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے سنجیدہ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی جمہوری عمل پر مکمل یقین رکھتی ہے اور اسی جذبے کے تحت ہمیشہ پارلیمنٹ اور دیگر فورمز پر بلوچستان کے عوام کی آواز بلند کی گئی ہے پارٹی آج بھی صوبے اور وفاق میں ایک اہم اتحادی جماعت کے طور پر عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور ملکی استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *