|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر گبد۔ریمدان سرحد پر ایران سے آنے والے شہریوں کی محفوظ آمد اور سہولیات کی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کے تحت ضلعی انتظامیہ گوادر گبد۔ریمدان بارڈر پر چوبیس گھنٹے الرٹ ہے

 

اور ایران سے آنے والے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ایران سے وطن واپس آنے والے طلبہ، زائرین اور دیگر پاکستانی شہریوں کے لیے گبد۔ریمدان بارڈر پر جامع، منظم اور مربوط انتظامات کیے گئے ہیں ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے گبد۔ریمدان بارڈر پر ایران سے آنے والے پاکستانی شہریوں کو ٹرانسپورٹ، عارضی رہائش اور کھانے پینے کی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں ایران سے آنے والے مسافروں کی ضلعی انتظامیہ مکمل معاونت کر رہی ہے اور انہیں محفوظ اور باعزت انداز میں اپنی منزلوں تک روانہ کیا جا رہا ہے

 

یکم مارچ سے اب تک آٹھ سو سے زائد زائرین، طلبہ اور بزنس مین گبد۔ریمدان سرحد کے ذریعے پاکستان پہنچ چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ گوادر نے گبد۔ریمدان بارڈر پر مسافروں کے لیے طبی امداد اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا ہے سرحدی مقام گبد۔ریمدان پر انتظامات کا مقصد ایران سے آنے والے پاکستانی شہریوں کو فوری سہولت اور محفوظ واپسی فراہم کرنا ہے ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بارڈر پر موجود رہتے ہوئے آنے والے شہریوں کی رجسٹریشن اور رہنمائی کا عمل بھی انجام دے رہی ہیں گبد۔ریمدان بارڈر کے ذریعے وطن واپس آنے والے پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے تمام متعلقہ ادارے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *