|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

اسلام آباد:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اتوار کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی جس میں ملکی اقتصادی صورتحال، توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجز، پٹرولیم قیمتوں کے اثرات اور بلوچستان میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

 

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس امید کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مضبوط رابطے اور قریبی تعاون سے صوبے کے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہوں گے اور عوامی مسائل کے حل میں بھی تیزی آئے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، اقتصادی استحکام اور توانائی کے شعبے میں مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت کی اور وفاقی حکومت سے تعاون بڑھانے پر زور دیا تاکہ عوام کو معیاری اور آسان سہولیات فراہم کی جا سکیں وفاقی وزراء نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور ملک میں اقتصادی استحکام، توانائی کی مناسب فراہمی اور عوام کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *