|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

خضدار: ضلع خضدار کے علاقے مولہ سے مسلح افراد کے ہاتھوں گزشتہ ماہ اغوا کیے گئے نجی تعمیراتی کمپنی کے 11 ارکان کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغوی افراد ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری واٹر چینل منصوبے پر کام کر رہے تھے۔

 

پولیس کے مطابق 22 فروری کو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے مولہ میں قائم نجی کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا تھااور کیمپ میں موجود ڈبل کیبن گاڑی میں 11 ارکان کو زبردستی بٹھا کر نامعلوم مقام کی جانب لے گئے ۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں میں پراجیکٹ منیجر گل شیر، غلام سرور، عبدالمالک بگٹی، مولانا بخش، محمد عرفان اور اختیار سمیت دیگر شامل تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغوی افراد میں سے 6 کا تعلق سندھ سے جبکہ باقی مقامی افراد تھے۔پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *