امریکی صدر ٹرمپ کی جی سیون ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں شریک 3 عہدیداروں نے امریکی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے جی 7 رہنماؤں کے اجلاس میں کہا کہ ایران ہتھیارڈالنےکے قریب ہے، ٹرمپ نےکہا ایران میں اب کوئی ایسا اعلیٰ عہدیدارباقی نہیں رہا جو ہتھیار ڈالنےکااعلان کرسکے۔
عہدیداروں کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمزکی صورتحال بہترہورہی ہے،کمرشل جہازوں کو آپریشنزشروع کرنے چاہئیں، ٹرمپ نےکہا ہمیں یہ کام مکمل کرنا ہوگا تاکہ 5 سال بعد ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ نہ ہو تاہم ٹرمپ نےجنگ کے خاتمے سے متعلق اپنے مقاصد اور ٹائم لائن پر واضح مؤقف نہیں دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جی سیون رہنماؤں نے ٹرمپ پر ایران جنگ فوری ختم کرنے اور آبنائے ہرمز جلد محفوظ بنانے پربھی زور دیا۔
Leave a Reply