امریکی محکمہ خارجہ کے پروگرام ریوارڈز فار جسٹس نے ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے اہم رہنماؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالر تک انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
اعلان میں جن شخصیات کا ذکر کیا گیا ہے ان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، سپریم لیڈر کے دفتر کے نائب سربراہ علی اصغر حجازی، وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب، سپریم لیڈر کے فوجی مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی اور ایران کے سابق نائب وزیرِ دفاع علی رضا اکبری شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پوسٹر میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری، سپریم لیڈر کے مشیر، ایک فوجی دفتر کے سربراہ، ایران کے نائب صدر اسکندر مومنی اور پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف کے بارے میں بھی معلومات مانگی گئی ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق ان افراد یا ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے دیگر اہم عہدیداروں سے متعلق قابلِ تصدیق معلومات فراہم کرنے والوں کو مالی انعام اور ممکنہ طور پر محفوظ مقام پر منتقلی کی سہولت دی جا سکتی ہے۔ معلومات فراہم کرنے کے لیے ہاٹ لائن اور آن لائن رابطہ ذرائع بھی جاری کیے گئے ہیں۔
Leave a Reply