|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی تجاویز کو مسترد کر دیا۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر نے خارجہ پالیسی سیشن میں ان تجاویز کو مسترد کیا تھا۔

سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر نے ان تجاویز کو مسترد کردیا جو 2 ثالثی ممالک نے بھیجی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے خارجہ پالیسی اجلاس میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا اب یہ وقت امن کا نہیں، سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو شکست دینا ہوگی۔

ایرانی سینئر عہدیدار نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا امریکا کو ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *