ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک کے وزیر برائے انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کی ہلاکت تصدیق کردی ہے۔
ایرانی صدر نے ایکس پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’میرے عزیز ساتھیوں اسماعیل خطیب، علی لاریجانی، اور عزیز ناصر زادہ کے ان کے خاندان کے کچھ افراد اور دیگر کے ہمراہ بزدلانہ قتل سے سوگوار ہیں۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک حملے اسماعیل خطیب کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ ’گذشتہ رات ایران کے وزیرِ برائے انٹیلیجنس اسماعیل خطیب کا بھی خاتمہ کر دیا گیا تھا۔‘
سنہ 2021 میں ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی نے اسماعیل خطیب کو وزیر برائے انٹیلیجنس مقرر کیا تھا۔
انھوں نے متعدد سینیئر علما سے فقہ کی تعلیم حاصل کی تھی، جن میں آیت اللہ علی خامنہ ای بھی شامل تھے۔
اسماعیل خطیب وزارتِ انٹیلیجنس اور رہبرِ اعلیٰ کے دفتر میں بھی متعدد اعلیٰ عہدوں پر کام کر چکے تھے۔
Leave a Reply