|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

امریکا کی نیشنل انٹیلی جنس کی جانب سے سالانہ تھریٹ رپورٹ جاری کردی گئی۔

امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور طالبان کے تعلقات کشیدہ ہیں اور سرحد پار جھڑپوں اور دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر تشویش کے باعث افغانستان میں کارروائیاں تیز کیں جو پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملوں کا فوری جوابی ردعمل ہے۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے طالبان کو پاکستان مخالف شدت پسندوں سے تعلق ختم کرنا ہوگا۔

 

واشنگٹن: امریکا کی ڈائریکٹر  نیشنل انٹیلیجنس تلسی گبارڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے  پاس ممکنہ طور  پر  ایسے میزائل ہوسکتے ہیں جو  امریکا تک پہنچے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

امریکی سینیٹ کمیٹی میں سماعت کے دوران تلسی گبارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام میں ممکنہ طور پر ایسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل شامل ہو سکتے ہیں جو امریکا تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

 امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت روس، چین، شمالی کوریا اور ایران ایسے جدید میزائلوں پر تحقیق کر رہے ہیں جو جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امریکا کو اپنی زد میں لے سکتے ہیں۔

تلسی گبارڈ نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت امریکا کے لیے سکیورٹی چیلنجز میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *