ملک بھر میں فائیو جی سروس کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔
پی ٹی اے نےتین موبائل کمپنیوں کو فائیوجی لائسنس جاری کر دیئے، وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب میں موبائل کمپنیوں کے نمائندوں کو فائیو جی لائسنس دیئےگئے،پی ٹی اے کے ڈی جی لائسنسنگ نے لائسنس دستخط کے بعد کمپنیوں کے نمائندوں کے حوالے کیے۔
پاکستان تیز رفتار ڈیجیٹل دور میں داخل،فائیو جی رول آؤٹ شروع ہوگئی،پی ٹی اے سے لائسنس ملتے ہی جاز نے فائیو جی سروس لانچ کردی،ابتدائی مرحلے میں 180 سائٹس پر فائیو جی فعال کردی گئی۔
اسلام آباد،لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ فائیو جی نیٹ ورک سے منسلک ہوگئے،راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں بھی فائیوجی سروس دستیاب ہوگی۔
جاز کا اسٹریٹجک اقدام،ملک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو نئی رفتار سے منسلک کر دیا،جاز کی فائیو جی کے ساتھ ساتھ فور جی نیٹ ورک کی توسیع بھی جاری ہے۔
سی ای او جازعامر ابراہیم کاکہنا ہےکہ پاکستان میں فائیو جی دور کا آغاز ہو چکا،فائیو جی سے جدت، رفتار اورمعاشی مواقع کے نئے درکھلیں گے،ڈیجیٹل سہولیات ہرپاکستانی تک پہنچائی جائیں گی۔
اسپیکٹرم نیلامی میں جازسب سے آگے،تمام بڑے بینڈز حاصل700، 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز اسپیکٹرم جاز کے پاس ہیں،جاز، ہرسطح پر نیٹ ورک موجودگی رکھنے والا واحد آپریٹر بن گیا۔
Leave a Reply