|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان اور  ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں  وزیراعظم اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان عید کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔

اعلامیے کے مطابق  دونوں رہنماؤں نے امتِ مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی بالخصوص ترکیے پر میزائل حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  پاکستانی قوم ان مشکل حالات میں ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے  اتفاق کیا کہ کشیدگی کا حل مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

اس کے علاوہ  دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے پاک افغان عارضی جنگ بندی سے متعلق ترکیے کے کردار کا اعتراف کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *