|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2016

کوئٹہ : آواران کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے 2شرپسند ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو آواران کے علاقے گدون میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 2ارکان ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ اوردھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا۔