|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

چاغی :گزشتہ شب پاک ایران شاہراہ این چالیس ضلع چاغی کے علاقے یک مچ میں نامعلوم مسلح افراد نے ریسٹ ہاؤس اور پولیس تھانے پر حملہ کر کے آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں ریسٹ ہاؤس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ تھانے کو جزوی نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق آگ لگنے سے ریسٹ ہاؤس کے اندر موجود تمام سامان تباہ ہو گیا، جبکہ پولیس تھانے کا ریکارڈ بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

 

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ایس پی چاغی کے مطابق حملہ رات تقریباً ڈیڑھ بجے کے قریب ہوا، جس میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر سوار 20 سے 25 مسلح افراد نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ ایک کمرے پر مشتمل ہے جہاں چند اہلکار موجود تھے، تاہم اچانک رات کے وقت ہونے والے اس حملے کے باعث مؤثر مزاحمت ممکن نہ ہو سکی۔

 

پولیس حکام کے مطابق حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ریسٹ ہاؤس اور تھانے کی عمارتوں کے ساتھ ساتھ سرکاری ریکارڈ کو نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *