|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ جبری گمشدگیوں،بارڈربندش ،غربت بے روزگار،بدامنی اور بدعنوانی کے خلاف جماعت اسلامی کا”بدلونظام کو،حق دوبلوچستان کو”مہم صوبہ بھر میں جاری ہے

عوام طلباء اورعلمائے کرام سمیت ہرطبقہ کے لوگ حقوق کے حصول ترقی امن اورخوشحالی کیلئے جماعت اسلامی میں شامل ہوکرممبرشپ اختیار کریں۔جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی مذہبی،جمہوری اورسیاسی جماعت ہے بلوچستان کے مسائل کوسب سے زیادہ جماعت اسلامی نے پارلیمنٹ کے اندر وباہراجاگراورحل کی کوشش کی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ملافاضل چوک گوادرمیں جماعت اسلامی گوادر کے زیراہتمام بدل دونظام ممبرسازی مہم کیسلسلے میں منعقدہ دعوتی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے ممبر سازی کیمپ میں مزید کہا کہ نظام کی تبدیلی حقوق کے حصول اورظلم وجبرکے خلاف جدوجہدجاری رہے گی۔عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کیے ہیں

کرپشن خودکرونگانہ کسی کوکرنے دونگااحتساب کیلئے ہروقت تیارہو۔دعوتی مہم میں نوجوان طلباء￿ وخواتین جماعت اسلامی کی ممبرسازی کریں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کریں۔

جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جو اللّٰہ کے دین کے غلبے نظام کی تبدیلی کیساتھ اقامت دین کی جدو جہد بھی کر رہی ہے ، خلق خدا کی ہمہ جہت خدمت بھی کر رہی ہے اور بچوں کو تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ کر رہا ہے۔ جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی موروثیت فرقہ واریت سے پاک جمہوری جماعت ہیجس میں شورائیت ہے پارٹی پرکسی خاندان کاقبضہ نہیں۔جماعت اسلامی کے باربارملک کے پارلیمنٹ سینٹ قومی اسمبلی ومیئرشپ سمیت ممبران آئے ہیں

لیکن الحمدللہ اللہ کے فضل وکرم وبہترین تربیت کی وجہ سے کسی نے کرپشن کیانہ کسی پرکرپشن کاالزام لگایے دیگر جماعتوں کی طرح موروثی نہیں۔ جماعت اسلامی کی قیادت باقاعدہ الیکشن کے ذریعے منتخب ہوتی ہیجماعت اسلامی کا یہ خاصہ ہے کہ اس کے ممبران قومی اسمبلی ، سنیٹرز ، ممبر صوبائی اسمبلی ،میئرز اور چیئرمین کرپشن میں ملوث نہیں رہے بلکہ انھوں نے ہمیشہ اپنی ذمہ داری دیانتداری سے ادا کی۔

انھوں نے کہا کہ میں تمام لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ جماعت اسلامی کا ممبر بنیں اور اس کے جدو جہد میں ، اقامت دین کی جدو جہد میں شامل ہو جائیں۔ جماعت اسلامی ، بلوچستان کے مظلوموں کو ان کا حق دلوائے گی

کیونکہ جماعت اسلامی کے کارکنان بے لوث خدمت کرتے ہیں۔ممبر سازی کیمپ سے امیر جماعت اسلامی ضلع گوادر سعید احمد بلوچ ، سکریٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع گوادر اقبال مولابخش ، کونسلر مولانا لیاقت بلوچ اور کونسلر اصغر طیب نے خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *