|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

ڈیرہ مراد جمالی:  نصیرآباد سمیت دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی بجلی اور پانی کا شدید بحران کاروبار زندگی مفلوج بازاریں سنسان لوگ گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے

تفصیلات کے مطابق نصیراباد ڈیرہ مراد جمالی تمبو چھتر فلیجی نوتال بختیارآباد بھاگ اوستہ محمد ڈیرہ اللہ یار صحبت پور لانڈھی شریف گنداواہ جھل مگسی ودیگر علاقوں میں سخت اور شدید گرمی کی زد میں اگئے اتوار کے روز درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ساران دن گرمی ہواوں کا راج چلتا رہا ڈیرہ مراد جمالی اور نواحی علاقوں میں بجلی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے انسانی زندگی مفلوچ ہوکر رہ گئی

بجلی کی طویل بندش سے کاروبار ٹھپ جبکہ عوام سخت اذیت ناک صورتحال سے دوچار ڈیرہ مراد جمالی سٹی شہر مین پینے کے پانی کا بدترین بحران شرقی اور غربی کے تمام وارڈز میں پانی کی سخت قلت لوگ پانی کی بوند کو ترس گئے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں مذید اضافے کا امکان ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *