|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ:  وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کے اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے میں سیکیورٹی اقدامات، انتہائی مطلوب دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے متعارف کرائی گئی

ہیڈ منی پالیسی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس کی مؤثر عملداری کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر بحث آئیں اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گوریہ اور محکمہ داخلہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی حکام نے اجلاس میں پالیسی کے تحت ہونے والی پیش رفت اور آئندہ لائحہ عمل پر بریفنگ بھی دی

اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے ہدایت کی کہ حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *