|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کام کے مقامات پر حفاظت و صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی محفوظ، صحت مند اور باوقار افرادی قوت سے جڑی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورک پلیس پر تحفظ اور صحت کے مضبوط معیارات کے بغیر پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس بات پر زور دیا کہ فیکٹریوں، کارخانوں اور دفاتر میں مزدوروں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صنعتی اداروں میں سیفٹی آلات کی فراہمی اور حفاظتی اقدامات پر سو فیصد عملدرآمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مزدور کسی بھی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور محفوظ کارکن ہی مضبوط معیشت کی ضمانت فراہم کرتے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صنعتی شعبے کے مالکان پر زور دیا کہ وہ مزدوروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے محفوظ ورکنگ ماحول فراہم کریں اور سیفٹی کلچر کو فروغ دیں

تاکہ حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکیانہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مزدوروں کے تحفظ، صحت اور محفوظ ورکنگ ماحول کی فراہمی کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *