بلوچستان حکومت کی جانب سے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم کر کے ہر شہری تک باعزت طریقے سے طبی سہولیات پہنچانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کا بنیادی مقصد صوبے کے عوام کو مفت اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے جس کیلئے بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کا اجراء کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے عوام کیلئے ہیلتھ کارڈ پروگرام بلوچستان حکومت کا بڑا تحفہ ہے غریب عوام جو علاج معالجے کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے ان کو یہ طبی سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہے۔
ہیلتھ کارڈ پروگرام کے ذریعے عوام کو مفت اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے شہریوں کی آسانی کے لیے ہر شہری کا شناختی کارڈ ہی اسکا ہیلتھ کارڈ قرار دیا گیا ہے، بلوچستان ہیلتھ کارڈمیں نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھرکے بڑے اور پرائیویٹ اسپتالوں کے نیٹ ورک کو شامل کیا گیا ہے۔
بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت 3 لاکھ 45 ہزار مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 69 ہزار ڈائیلاسز، 44 ہزار سے زائد کیموتھراپی اور 1200 سے زائد ریڈیوتھراپی سیشنز مکمل کی گئی ہیں۔ دل کے مریضوں کے لیے 7,784 اینجیوپلاسٹی اور 575 بائی پاس سرجریز کامیابی سے کی گئیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بچوں کے دل کے 304 کیسز کا مفت علاج، ہیلتھ کارڈ پروگرام عوام کے لیے بڑی سہولت بن گیا ہے۔
ہیلتھ کارڈ کے تحت 3,412 نیورو سرجریز اور 12,300 آرتھوپیڈک سرجریز کی گئیں، برنز اینڈ پلاسٹک سرجری کے 183 کیسز بھی ہیلتھ کارڈ کے تحت مکمل کیے گئے، ماں اور بچے کی صحت کے لیے 55 ہزار سے زائد کیسز ہینڈل، ہزاروں خواتین مستفید جبکہ 24 ہزار 688 نارمل ڈیلیوریز اور 20 ہزار 344 سی سیکشنز ہیلتھ کارڈ کے تحت کیے گئے۔
بہرحال صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں مزید بہتری اور سہولیات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صوبائی حکومت نے گزشتہ چند ماہ کے دوران صحت کے شعبے میں واضح بہتری لائی ہے جس سے عوام فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ہیلتھ کارڈ پروگرام کے ذریعے بلوچستان کے عوام کو علاج معالجے کے حوالے سے درپیش مشکلات میں کمی آئے گی، ملک بھر کے بڑے اور پرائیویٹ اسپتالوں کے نیٹ ورک کو بلوچستان صحت کارڈ میں شامل کرنا قابل ستائش اقدام ہے۔
بلوچستان کے لاکھوں افراد ہیلتھ کارڈ کے ذریعے بہتر علاج بغیر کسی دشواری سے کرسکیںگے۔
اس کا سہرا موجودہ صوبائی حکومت کے سر جاتا ہے جو عوام کی پریشانیوں اور مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اور عملی طور پر اقدامات اٹھا رہی ہے اس سے عوام میں حکومت کی پذیرائی بڑھے گی ۔
امید ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی مفاد عامہ کے مزید منصوبوں کا آغاز کریں گے جس سے بلوچستان کے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔
بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام، صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے کیلئے صوبائی حکومت پر عزم!
![]()
وقتِ اشاعت : 3 hours پہلے
Leave a Reply