|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پیپلز ائیرر ایمبولینس عوامی خدمت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور جلد اس کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا انقلابی اقدام ہے جو صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے

 

انہوں نے کہا کہ ائیر ایمبولینس سروس کے آغاز سے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے مریضوں کو بروقت ہنگامی طبی امداد کی فراہمی ممکن ہو سکے گی یہ جدید سہولت شدید زخمی اور نازک حالت کے مریضوں کو فوری طور پر بڑے شہروں کے ہسپتالوں تک منتقل کرنے میں معاون ثابت ہوگی جس سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ حادثات، قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس سسٹم کو مزید مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا

 

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز ائیر ایمبولینس کا یہ منصوبہ حکومت بلوچستان کے فلاحی عزم کی عملی تصویر ہے جو عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *